ُپانڈیچیری 31دسمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بھارتی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ ان لوگوں کے خاندانوں کوامدادی رقم فراہم کی جائے جن کی نوٹ بندی کے بعد بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطار میں موت ہو گئی۔ سی پی آئی کے قومی سیکرٹری نارائنن نے نامہ نگاروں سے کہاکہ مرکز کے نو ٹ بندی کا قدم سب سے زیادہ آمریت بھرا اوربے حس ہے۔اس سے تقریباََ120لوگوں کی موت قطار میں ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ ایک ناقص قدم ہے کیونکہ کالے دھن کی جڑیں موجودہیں اور سیاہ پیسے کو سفید کر دیا گیاہے۔سی پی آئی این ڈی اے حکومت کی”امیر اور کارپوریٹ حامی“پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے تین سے 10جنوری کے درمیان ملک بھر میں تحریک شروع کرے گی۔